پاکستان

شفقت علی ہاڑو کے قتل کیخلاف شیعہ علماء کونسل کی احتجاجی ریلی

hyderbad protestریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایک خاص مقصد کے تحت ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔
شیعہ علماء کونسل ضلع حیدر آباد اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدر آباد ڈویژن کی جانب سے شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع شہداد کوٹ کے صدر حاجی شفقت علی ہاڑو کے قتل کے خلاف ضلعی صدر مولانا آغا محمد قمبرانی، مصطفٰی علی حیدری، ساجد حسین جعفری، ضمیر حیدر جعفری و دیگر کی قیادت میں قدم گاہ مولا علی ع سے کوہ نور چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہید حاجی شفقت علی ہاڑو ایک عظیم انسان تھے، ان کی ساری زندگی ملت کی خدمت سے عبارت ہے، اس عظیم شخصیت کے قتل نے انتظامیہ کے سکیورٹی کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئے شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ پر حکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانی کی سازش ہو رہی ہے، لیکن ہم اس سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button