پاکستان

یرونی آقائوں کے اشاروں پر چلنے والے شدت پسندکراچی کو آگ اور خون کے سمندر میں دھکیلنے کی سازش کر رہے ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

raja nasirمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ
راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بیرونی آقائوں کے اشاروں پر چلنے والےشدت پسندکراچی کو آگ اور خون کے سمندر میں دھکیلنے کی سازش کر رہے ہیں

اور سیکورٹی ادارے خاموش ہیں ، شہر قائد کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیےتمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔ ایم ڈبلیو ایم
کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی اسلامیجمہوریہ پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اس لیے دشمن ہمارے ملک کو غیر مستحکم
کرنے کے لیے وہاں فساد برپا کرنا چاہتا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ محبوطن سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین صبرو تحمل سے کا م لیں اور اپنی
اپنی جماعتوں کے کارکنوں کو منظم اور پرامن رہنے کی تلقین کریں تاکہ دشمنکی جانب سے لگائی جانے والی فسادات کی آگ کومزید بھڑکنے سے روکا جا سکے ،
جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ کی پالیسی دشمن کے عزائم کو تقویت دینے کےمتراف ہے ، علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی کی موجودہ صورت حال پر حکومت
اور حکومتی اداروں کی پر اسرا خاموشی کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے سیکورٹی ادارے دہشت گردوں اور شرپسندوںکے سامنے بے بس ہو چکے ہیں، شہری قانون نافذکرنے والے اداروں کی طرفدیکھنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت اپنا تحفظ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مستقل امن کے قیامِ کے لئے شہر کو ہر قسم کے اسلحے سے پاک کرنا ہوگا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ گزشتہ دو روز قبل سینٹرل جیل میںبہیمانہ قتلکی جانے والے ایم ڈی اے کے ملازم بشارت زیدی کے قتل میں سپریڈنٹ جیل خانہ
جات کے خلاف کاروائی کرے،شہر قائد میں بد امنی پھیلانے والے عناصر کےخلاف کاروائی کی جائے اور غریب عوام کی املاک کے نقصان کاحکومتی سطح
ازالہ کیا جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button