پاکستان

اگر پاکستان کے پانچ کڑوڑ شیعہ متحد ہو جائیں تو کوئی بھی ہمارے حقوق غصب نہیں کر سکتا۔ علامہ راجہ ناصر عباس کا ’’قرآن واہلبیت ‘‘کانفرنس سے خطاب

Raja Nasirکراچی: نشتر پارک کراچی میں منعقدہ ’’قرآن واہلبیت ‘‘کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا راجہ ناصر عباس نے کہاہے کہ شیعیان پاکستان وارث انبیاء ہیں وارث آئمہ واہلبیت ہیں ملک کی سیاسی جماعتیں شیعیان پاکستان کے حقوق پامال کرنا چھوڑ دیں علی کے ماننے والوں کاسمندرنشتر پارک سے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کومتنبہ کرتا ہے کہ وہ ہمارے حقوق غضب کرنا چھوڑ دیں ہم اپنے حقوق کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت کاشیلٹر نہیں لیں گے انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ، میاں نواز شریف اورایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے سوال کیاکہ ملکی سطح کی یہ سیاسی جماعتیں اوران کے قائدین یہ بتائیں کہ انھوں نے آج تک شیعیان پاکستان کوکیا دیا ہے پاکستان کے 50ملین شیعہ اگریکجاہوجائیں تو کوئی یزید ان کے آگے سرنہیں اٹھا سکتا شیعیان پاکستان اب دہشت گردی کاخیبرفتح کرکے رہیں گے ہم لہوکے آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھیں گے یکم جولائی کومینار پاکستان لاہور میںملت جعفریہ کو سیاسی روڈ میپ دیں گے راجہ ناصرعباس نے امریکی سفیر کیمرون منٹر کی پاکستان معاملات میں مداخلت پرشدید تنقید کرتے ہوئے حکومت  پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں امریکی مشنز بند کیے جائیں ،ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور نیٹوسپلائی کی شدید مخالفت کرتے ہیں ان کاکہنا تھا کہ ایران نے سیاسی طاقت کے ذریعے امریکا اوراسرائیل کوشکست سے دوچار کیا ہے پاکستان کی سرزمین پر ہم سیاسی طاقت بن کرطاغوت کوشکست دیں ان خیالات کااظہارانھوں نے اتوار کومجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ سے اپنے خصوصی خطاب میں کیا کانفرنس کے انعقاد میں امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ،امامیہ آرگنائزیشن، ہیت آئمہ مساجد،اصغریہ فائونڈیشن سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کاتعاون بھی شامل تھا اس موقع پرمولانا حسن ظفرنقوی،علامہ فرقان حیدرعابدی،مولاناعلی مرتضیٰ زیدی،مولانا عبدالخالق اسدی ،مولانا اعجاز بہشتی،مولانا مختارامامی،مولانا باقرزیدی،مولانا حسن صلاح الدین،آغاآفتاب حیدرودیگرعلمائے وخطیب اہلبیت نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں لاکھوں شیعیان حیدرکرارنے شرکت کی جن میں ایک لاکھ سے زائد خواتین اور بچے بھی شریک تھے اس موقع پرجلسہ گاہ ’’نعرہ تکبیر،نعرہ رسالت ،نعرہ حیدری اورلبیک یاحسین،زندہ ہے خمینی زندہ ہے ، زندہ ہے حسینی زندہ ہے ‘‘کے نعروں سے گونجتارہاکانفرنس سے اپنے مرکزی خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا راجہ ناصرعباس نے یکم جولائی کومینار پاکستان لاہور میں ’’قرآن واہلبیت ‘‘کانفرنس کے انعقاد کابھی اعلان کیا جس کی بنیاد شہید قائد ملت جعفریہ علامہ سید عارف الحسین الحسینی نے رکھی تھی انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ہرمظلوم کے حامی ہیں چاہے سنی ،شیعہ ،ہندو،عیسائی سب جواس ملک میں رہتے ہیں اس ملک کے بیٹے ہیں ان کے درمیان اتحاد ہونا چاہیے ہم انھیں اتحاد کی دعوت دیتے ہیں یہ اجتماع یزید شکن اورطاغوت شکن اجتماع ہے ہم نے رسول اللہ کے فرمان پرقرآن واہلبیت کادامن تھام رکھا ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں شہید کیا جاتا رہا، گھروں کوجلایا گیا،لاشوں کوپامال کیا جاتا رہا لیکن ہم نے کبھی بھی طاغوت کے آگے سرنہیں جھکایا کیونکہ ہم ولایت علی کے ماننے والے ہیںراجہ ناصر عباس نے پاکستانی عدلیہ کومخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم علی کہ ماننے والے ہیں اورعدل ہماری میراث ہے انھوں نے کہا کہ قائد اعظم آپ گواہ رہیے کہ آپ کے بیٹوں کے قاتلوں کویہ عدالتیں آزاد کررہی ہیں انھوں نے انتظامیہ کومتنبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخون لے ملک میں یزیدی اورطاغوتی قوتوں کولگام دے ہم شہادتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں شہادت ہماری میراث ہے لیکن ہم ظلم برداشت نہیں کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام مسائل اورمشکلات کانام سفینہ آل محمد ہے آل محمد کے ماننے والوں کانعرہ  ’’لبیک یاحسین ‘‘صرف عزاداری میں ہی نہیں بلکہ ہماری سیاسی زندگی میں بھی یہی نعرہ ہے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناحسن ظفر نے کہا کہ ہم نے کربلا سے سیکھا ہے کہ کس طرح پامال لاشے باطل  اورسامراج کوذلیل ورسوا کرتے ہیںانھوں نے کہا کہ ہم مظلوم کے حامی ہیں مظلوم کاکوئی بھی مکتب ہووہ ہمیں اپنے ساتھ پائے گاہم کربلا کے لوگ ہیں ہمیں رنگ ونسل سے کوئی غرض نہیں ہے مولانا اعجاز بہشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں اورشیعہ سنی میں اختلاف ڈالنے والے استعماری ایجنٹ ہیں جو اس ملک میں شیعوں کی نسل کشی کرکے فرقہ واریت کوہوادے رہے ہیں انھوںنے مزید کہا کہ اگر ملک میں شیعہ نسل کشی کاسلسلہ بند نہ ہواتوملت جعفریہ سر سے کفن باندھ کرمیدان میں آجائے گی مولانا عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے  مولانا علی مرتضیٰ زیدی نے کہا کہ آج فرندان اہلبیت نے نشترپارک کراچی میں جمع ہوکر دنیاپراس بات کوعیاں کردیا ہے کہ جب تک ملت تشیع موجود ہے پاکستان میں استعماری قوتیں اپنے پنجے نہیں جماپائیں گی 
علامہ فرقان حیدرعابدی نے کہا کہ پاکستان کوہم نے بنایاتھا اور ہم ہی اس کوبچائیں گے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگرمقررین نے کہا کہ امریکا اوراس کے ایجنٹوں پریہ بات واضح ہوجانی چاہیے کہ اگروہ پاکستان کے خلاف کی جانیں والی سازشوں اورملک میں فرقہ واریت کابیج بونے سے باز نہ آئے تو پھر ملت تشیع یہ جنگ پاکستان میں نہیں بلکہ ان کی جغرافیائی حدود میں جاکرلڑے گی 

متعلقہ مضامین

Back to top button