پاکستان

کا لعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے مولانا صداقت شہید،مومنین کا شدید احتجاج

shiitenews shaheedکراچی کے علاقے حسن کالونی میں کل رات ۸ بجے کے قریب مولانا صداقت حسین کو ملک دشمن کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ تفصیلات کیمطابق ۱۵ فروری بروز بدھ کو رات ۸ بجے کے قریب مسجد معصومین حسن کالونی کے جواں سال پیش امام مولانا صداقت حسین ابن سخاوت علی بیگ کو کالعدم و ملک دشمن ٹولے کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

نمائندے کی اطلاعات کیمطابق مولانا صداقت کی شہادت کی خبر شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی اور کراچی کے مختلف علاقوں میں ناصبی وہابی دہشت گردوں کو حکومتی اداروں کی جانب سے دی جانے والی کھلی چھوٹ اور حکومت کی مجرمانہ خاموشی اور شیعہ نسل کشی کیخلاف سیاسی جماعتوں کی خاموشی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں شریک افراد کا موقف تھا کے جب شیعہ ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے تو  سب کو ہم یاد آتے ہیں اور آج جب با قاعدہ پلاننگ سے ہماری نسل کشی کی جارہی ہے تو ان سب کی مجرمانہ خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔ مظاہریں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

 تفصیلات کیمطابق۲۸ سالہ  مولانا صداقت حسین کے تین بچے ہیں اور سب سے چھوٹی بچی کی عمر ۲ ماہ ہے۔

واضح رہے کہ حسن کا لونی میں اس ماہ محرم میں روز عاشور شام غریباں کے موقع پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے جلوس پر فائرنگ اور پتھراو کیا تھا جسمیں تین مومنین زخمی ہوگئے تھے۔ علاقے کے مومنین کے مطابق جب سے حسن کالونی میں ایک گھر کو مسجد میں تدیل کیا گیا ہے تب سے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی آمد ورفت بڑھ گئی ہے اور  علاقے کا امن خطرے سے دوچار ہے۔ واضح رہے کہ اس متنازعہ مسجد کا افتتاح وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ رضا ہارون نے کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button