پاکستان

چہلم امام حسین علیہ السلام !!ملک بھر میں عزاداری کے اجتماعات

shiitenews matamدنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں چہلم امام حسین علیہ السلام (٢٠ صفر ) کے موقع پر عزاداری کے اجتماعات منعقد کئے جا رہے ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندوںکی اطلاعات کے مطابق پاکستان بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں بشمول پاراچنار کرم ایجنسی،کوہاٹ،ہنگو،پشاور،اسلام آباد،کشمیر،گلگت ،بلتستان،ایبٹ

آباد،راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ،فیصل آباد،جہلم،جھنگ،ملتان،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور،رحیم یار خان،بہاولنگر ،صادق آباد،سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد،سبی،کوئٹہ،لسبیلہ،خیر پور میرس،نواب شاہ،میر پور خاص،حیدر آباد اور کراچی سمیت تمام مقامات پر چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے عزاداری کے اجتماعات ،مجالس عزائ،جلوس عزاء منعقد کئے جا رہے ہیں جہاں لاکھوں عزاداران امام حسین علیہ السلام مراسم عزاداری انجام دے رہے ہیں۔
شیعت نیوزکے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق شب چہلم سے ہی ملک بھر میں عزاداری کے اجتماعات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو کل رات گئے تک جاری رہے گا،جبکہ اس موقع پر ملک بھر میں عزاداروں کی سیکورٹی کے لئے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں تا کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں کے حملوں کوناکام بنایا جائے۔
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عزاداری کے اجتماعات انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و ولولہ کے ساتھ منعقد کئے جا رہے ہیں جبکہ رات بھر شب بیداری کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔شہر کراچی میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج شب چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شہر کراچی میں شب بیداری کا سلسلہ ہو گا جس سلسلہ میں شہر بھر میں ماتمی انجمنوں کی جانب سے عزاداری کے اجتماعات منعقد کئے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ صبح فجر صادق تک جاری و ساری رہے گا۔
شہر کراچی میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے عشرہ مجالس کا اختتام بھی آج شب ہو جائے گا جبکہ کل بروز اتوار چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی جلوس عزاء نشتر پارک کراچی سے نکالا جائے گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مسجد و امام بارگاہ حسینہ ایرانیان کھارادر میں اختتام پذیر ہو گا،جلوس عزاء کے راستوں کو پولیس انتظامیہ سے بھاری رکاوٹوں اور کنٹینر لگا کر بند کر دیا ہے جبکہ جلوس عزاء میں داخلہ اور خارج ہونے کے لئے مخصوص راستوںکاتعین کیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button