پاکستان

شیعان پاکستان نے ہتھیار اٹھا لئے تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی، ابوذر مہدوی

abuzarmehdiمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما مولانا ابوذر مہدوی نے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اہل تشیع کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے پر حکومتی خاموشی افسوسناک ہے، کراچی سمیت پورے ملک میں اہل تشیع کو تحفظ حاصل نہیں جب کہ دہشتگرد دندناتے پھرتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں، انہوں نے کہا کہ قوم وفاق اور صوبوں میں شامل

اقتدار تمام پارٹیوں سے مایوس ہے، سب سے بڑے صوبے پر حکمرانی کرنے والے اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر سکتے کیونکہ 4 سال خاموش رہنے والے فرینڈلی اپوزیشن کا داغ نہیں دھو سکتے۔
مولانا ابوذر مہدوی نے مزید کہا کہ بڑے بڑے محلات میں شہزادوں کی طرح رہنے والوں کو حبیب جالب کی انقلابی نظمیں پڑھنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی پارٹیاں جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہیں، قومی وسائل کے 95 فیصد پر 5 فیصد طاقتور اشرافیہ قابض ہے، حکمرانوں نے پاکستان کو خودسوزیوں کا معاشرہ بنا دیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما نے کہا کہ سیاست سے اخلاقیات کا نکل جانا بہت بڑا المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو کاروبار بنانے والے کھرب پتی شہزادوں کو سیاست بدر کرنے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ کرپشن اور غربت قابو سے باہر ہو چکی ہے اور حکمرانوں نے عوام کی جیبوں میں کفن کے پیسے بھی نہیں رہنے دیئے، آمر مزاج لیڈروں نے جمہوری لبادے اوڑھ رکھے ہیں اور ہر پارٹی میں بدترین آمریت موجود ہے۔
مولانا ابوذر مہدوی نے کہا کہ بےمقصد ریلیوں پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے سے غریبوں کو عید کے کپڑے اور راشن دیا جا سکتا تھا اور جتنے بینر لگائے گئے اتنے کپڑے سے غریبوں کا تن ڈھانپا جا سکتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بنانے والے پاکستان بچانے کے لیے میدان میں آئیں، ملک اپنے حقیقی حب الوطنوں کو پکار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ کشی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی اور حکومت کے خاتمے تک پورا ملک جام کر کے رکھ دیا جائے گا، حکومت اور دہشتگرد ہماری امن پسندی کو ہماری بزدلی نہ سمجھیں، انتقام لینا اچھی طرح جانتے ہیں اگر ہم نے ہتھیار اٹھا لئے تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button