پاکستان

کوئٹہ:عظمتِ شہداء کانفرنس ،ملت کے اتحاد کا مظہر

azmat shoda conبلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں آج شہدائے ملت جعفریہ کوئٹہ بلوچستان کے عنوان سے عظیم الشان ”عظمت ِ شہداء کانفرنس” منعقد کی جا رہی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں شیعیان حیدر کرار موجود ہیں جبکہ کانفرنس کی خاص بات یہ ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان کی تمام ملی و قومی جماعتیں اور ان کے مرکزی رہنما اور قائدین شریک ہیں ۔

شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں شہدائے ملت جعفریہ کوئٹہ و بلوچستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ”عظمتِ شہداء کانفرنس”کا انعقاد کیا گیا ہے ،کانفرنس کا انتظام مجلس وحدت مسلمین پاکستان،جعفریہ الائنس پاکستان،آئی ایس او،شیعہ ہزار قومی جرگہ،شیعہ ایکشن کمیٹی ،شیعہ علماء کونسل پاکستان اورشہید فاؤنڈیشن پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے کیا گیا ہے ،شیعت نیوز کے نمائندہ خصوصی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت کانفرنس میں ہزاروں عاشقان امام حسین (ع) شہدائے ملت جعفریہ کوئٹہ و بلوچستا ن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ”عظمت شہداء کانفرنس ” میں شریک ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں اس خبر کے پھیلنے سے کہ کوئٹہ میں منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس ملت جعفریہ کے اتحاد کا مظر قرار پائی ہے مومنین میں خوشی کی لہر پوئی جاتی ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے سر زمین کوئٹہ و بلوچستان پر سینکڑوں شیعیان حیدر کرار (ع) نے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے سامنے سر نہ جھکاتے ہوئے سر کٹانے کی رسم کو زندہ رکھا ہے جس کے نتیجہ میں اب تک سینکڑوں عزاداران امام حسین (ع) شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں ۔
شہدائے ملت جعفریہ کوئٹہ و بلوچستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر سے شرکت کرنے والے شیعہ ملی و قومی جماعتوں کے مرکزی قائدین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،جعفریہ الائنس پاکستان کے سر براہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مولانا شہنشاہ حسین نقوی،مولانا ناظر عباس تقوی،شیعہ ایکشن کمیٹی کے مولانا مرزا یوسف حسین،اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی اور دیگر شخصیات میں شیخ حسن صلاح الدین،حافظ ریاض حسین ،قاضی نیاز نقوی سمیت دیگر شریک ہیں ۔
عظمت شہداء کانفرنس سے مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کریں گے جبکہ دیگر شخصیات بھی خطاب کریں گی۔
یہ بات انتہائی قابل ذکر ہے کہ شہدائے ملتر جعفریہ کے خون کی تاثیر ہے کہ جس کے سبب آج ایک طویل مدت کے بعد ملت جعفریہ کے قائدین ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو چکے ہیں ،اور دشمن کی سازشوں کو عملی طور پرناکام بنانے کے لئے سر گرم عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button