پاکستان

شہدائے کوئٹہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک گیر کانفرنس 28اکتوبر

shiitenews azmat e shodaسرزمین کوئٹہ پر شہدائے کوئٹہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک گیر عظمت شہداء کانفرنس 28اکتوبر کو ہو گی.
مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، بلوچستان شیعہ کانفرنس،ہزارہ قومی جرگہ، اتحاد تاجران کوئٹہ،نور ویلفئیر ٹرسٹ، یوسف زئی ویلفئیر ٹرسٹ اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے کوئٹہ

کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اٹھائیس اکتوبر بروز جمعة المبارک کوئٹہ کی سرزمین پر امام بارگاہ نچاری علمدار روڈ میں ایک ملک گیر عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہو گی ، جومیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ سید ساجد علی نقوی، حافظ ریاض حسین نجفی،علامہ محمد عباس کمیلی ،علامہ  مرزا یوسف حسین، ناظر عباس تقوی، اور علامہ قاضی نیاز حسین نقوی خطاب کریں گے.
 صوبہ بلوچستان میں شیعہ افراد کو ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور اطلاعات کے مطابق گزشتہ گیارہ سالوں میں اب تک چھ سو افراد کو شہید کیا جا چکا ہے۔
گزشتہ 25 دنوں میں چار واقعات میں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے نئی حکمت عملی کے تحت اجتماعی شہادتیں کی ہیں اور ان چار واقعات میں اڑتالیس افراد کو شہید کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button