پاکستان

ملکی سا لمیت کے لیے پوری قوم متحد ہے،حکمران رنگ بدلتی امریکی چالوں میں نہ آئیں، علامہ سیدحسن ظفر نقوی

Allama Hassan Zafar Naqviمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور ممتاز عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ملکی سا لمیت و استحکام اور ملک و قوم کو استعماری سازشوں سے محفوظ رکھنے لیے قوم پوری طرح متحد اور منظم ہے، اور کسی بھی مشکل گھڑی میں حکومت پاکستان کے پہلو میں کھڑی نظر آئے گی ، حکمرانوں کو چاہیے کہ رنگ بدلتی امریکی چالوں میں نہ آئیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے شوریٰ عالی کے اجلاس کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد امریکی حکمرانوں کے لب و لہجہ میں معمولی تبدیلی کی کوئی اہمیت نہیں، کیونکہ امریکہ نے اے پی سی کے بعد محض لہجہ تبدیل کیا ہے ، اس کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اگر ہم اپنی داخلی و خارجی پالیسیاں دوسروں کی ڈکٹیشن کی بجائے خود مرتب کرتے تو آج امریکہ کو ہمیں ڈو مور کہنے کی جرات نہ ہوتی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ملک کی داخلی و خارجہ پالیسیاں خود مرتب کر کے آزاد اور خود مختار قوم ہونے کا ثبوت دینا ہو گا ، کیونکہ قومی مستقبل اور مفادات کو مد نظر رکھ کر بنائی جانے والی پالیسیاں ہی ملک و قوم کو درست سمت اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات کی نوعیت قومی مفادات اور برابری کی سطح پر ہونی چاہیے، پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے جو اپنے حکمرانوں کو اغیار کی کاسہ لیسی اور محکومیت کا سبق سکھانے کی بجائے اپنے پائوں پر کھڑا ہونے اور عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا درس دیتی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button