پاکستان

جمعہ کو یوم سوگ و احتجاج منانے کا اعلان،کوئٹہ میںمجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤںکا اعلان

New Logo MWMمجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ماضی میں دہشت گردوں کو سزادی جاتی تو مستونگ میں بیس ستمبر کا سانحہ پیش نہ آتا،سانحہ مستونگ میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا ،جمعہ کو یوم سوگ و یوم احتجاج منایا جائے گا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں مولانا اعجاز بہشتی ،مولانا اصغر عسکری اور دیگر نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے مستعفی ہونے اور صدر پاکستان سمیت وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مستونگ سانحہ میں ملوث کالعدم دہشت گرد

گروہوں کے سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر ملک بھر میں حکومت کے خلاف اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاج جاری رہے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حکومت اور انتظامیہ کا جانبدارانہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میںملک دشمن و شیعہ دشمن قوتوں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکرجھنگوی اور ناصبی طالبان دہشت گردوںکے خلاف کاروائی کی جائے اورفوجی آپریشن کر کے قلع قمع کیا جائے۔
رہنماؤںکاکہنا تھا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میںناکام ہو چکی ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان آخر کیوں خاموش ہیں ؟کیا شیعہ اور ہزارہ برادری کے لوگ انسان اور پاکستان کے شہری نہیں کہ جن پر چیف جسٹس آف پاکستان نہ تو از خود نوٹس لے سکتے ہیں اور نہ ہی پاکستان کی نام نہاد با شعور سیاسی و مذہبی جماعتیں آواز بلند کر رہی ہیں؟کیا بلوچستان اور کوئٹہ میں شیعہ اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے عمائدین کی نسل کشی کا سلسلہ کبھی ختم نہیں ہو گا۔اس موقع پر انہوںنے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک بھر میں جمعہ کو سانحہ مستونگ میںملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے ملک گیر احتجاج کرے گی اور اگر دہشت گردوںکو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں تک بڑھا دیا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button