پاکستان

حکومت خیبرپختون خواہ کی ایک اور بد دیانتی،کاروان امن جمعہ کی صبح بھی پاراچنار روانہ نہ ہو سکا

shiitenews mwm karwanحکومت خیبرپختون خواہ کی ایک اور بد دیانتی ، پارا چنار بھجوایا جانے والا امدادی سامان دوبارہ ٹرکوں میں لوڈ کرانے اور کاروان کو آگے جانے کی اجازت دینے کے بعد کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کو اجازت نامے کی منسوخی کا لیٹر جاری کر دیا ، جس کی وجہ سے ایم ڈبلیو ایم کا امدادی کاروان امن ، نئے شیڈول کے مطابق جمعة المبارک کی صبح بھی پارا چنار کے لیے روانہ نہ ہو سکا ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد امین شہیدی کے مطابق ،حکومت خیبر پختون خواہ اور فاٹا کی
جانب سے بلی چوہے کا کھیل جاری ہےاور ایک سازش کے تحت شرکائے کاروان کے ساتھ اعصابی اور نفسیاتی جنگ لڑی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں امدادی سامان جمعہ کی رات کو ہی دوسرے ٹرکوں میں لوڈ کر دیا گیا تھا اور کاروان نے علی الصبح پانچ بجے پارا چنار کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن عین موقع پر کرم ایجنسی کے پولیٹیکل سیکرٹری کی جانب سے اطلاع ملی کی کاروان پارا چنارلے جانے کا اجازت نامہ منسوخ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے کاروان روانہ نہ ہو سکا ، انہوں نے کہا کہ ہم پرامن قوم ہیں اور پارا چنار امن کا پیغام لے کر جا رہے ہیں لیکن ایک سازش کے تحت ہمیں تشدد کا راستہ اپنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ، اگر کاروان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر پورے ملک میں احتجاج کی کال دے دی جائے گی اور پاکستان کے کونے کونے احتجاج کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو جائے گا اور حالات کی خرابی کی تما م تر ذمہ داری حکومت خیبر پختون خواہ پر عائد ہو گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button