پاکستان

خیبر پختونخواہ انتظامیہ کی رکاوٹوں کوعبور کرتا ہوا امدادی کارواں پارا چنار کی جانب رواں دواں ہوگیا

releif1 خیبر پختونخواہ انتظامیہ کی رکاوٹوں کوعبور کرتا ہوا امدادی کارواں پارا چنار کی جانب رواں دواں ہوگیاجس کے سبب ملک بھر کے مومنین اور میڈیا کے دبائو کے سبب خبیر پختونخواہ کی حکومت کو طویل مذاکرات کے بعد اپنا یہ متعصبانہ فیصلہ واپس لینا پڑا۔
شیعیت نیوزکے نماءندے کے مطابق صوابی کی ضلعی انتظامیہ اور ایم ڈبلیو ایم کے کاروان امن کے منتطمین کے مابین ہونے والے کامیاب

مذاکرات کے بعد ،  صوابی کی ضلعی انتظامیہ نے کاروان کو صوبہ خیبر پختون خواہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی  جس کے بعد امن کاروان اپنی منزل مقصود کی جانب روان دوان ہو گیا ۔ کاروان کو ڈپٹی کمشنرصوابی کے حکم پر صوابی کے نزدیک پولیس نے روک لیا تھا ، جس پر شرکائے کاروان نے مشتعل ہو کر موٹر وے کے دونوں ٹریک بند کر دیئے تھے ، شرکائے کاروان کے احتجاجی دھرنے کی وجہ سے موٹر وے دو گھنٹے مکمل طور پر بند ہو گئی تھی ۔ مظاہرین نے صوابی کی ضلعی انتظامیہ اور حکومت خیبر پختونخواہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ، بالآخر حکومت خیبر پختونخواہ  کے نمائندگان کے ہمراہ صوابی کے ڈپٹی کمشنرنے موقع پر پہنچ کر کاروان کی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کیے اور کاروان کو صوبہ خیبر پختون خواہ  میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ۔ موٹر پر دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے کے دوران ملک بھر کی مذہبی سیاسی اور عوامی شخصیات نے حکومت خیبر پخونخواہ کے اس ناروا رویہ کی مذمت کی اور کاروان کے منتظمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کر دیا تھا کہ اگرکاروان کو آگے بڑھنے کی اجازت نہ دی گئی تو ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس کی بھاری جمعیت نے احتجاج کے دوران مظاہرین کو گھیرے میں لیے رکھا ،اور فریقین کے مابین مذاکرات کی کامیابی کے بعد جب کاروان کو آگے بڑھنے کی اجازت ملی تو موٹر وے سے پولیس کی گاڑیوں کو ہٹانے میں بھی آدھا گھنٹا لگ گیا جس کے سبب موٹر وے پر پھنسے ہوئے مسافروں نے بھی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button