بعض خفیہ طاقتیں پارا چنار کے مظلوم عوام کو وطن دوستی کے جرم میں بڑے امتحان میں ڈالنا چاہتی ہیں، مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم

:نثار فیضی نے کہا کہ گزشتہ سال محصورین پارا چنار کے لیے امدادی کارواں پر عمل درآمد میں تاخیر کی بنیادی وجہ سیلاب اور پارہ چنار میں جاری امن مذاکرات کا عمل تھا اب حالات بالکل واضح ہیں کہ مظلومین پارا چنار کی مشکلات حل نہیں ہوسکیںانہوں نے کہا کہ پارا چنار کے محصورین گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کی نادیدہ قوتوں کے تجربات کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ ان کی وطن دوستی کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوسکتی ہے کہ کئی برسوں سے دہشت گردوں کے محاصرے میں ہونے کے باوجود ان کا جذبہ حب الوطنی مانند نہیں پڑا۔ نثار فیضی نے بتایا کہ گزشتہ سال محصورین پارا چنار کے لیے امدادی کارواں پر عمل درآمد میں تاخیر کی بنیادی وجہ سیلاب اور پارا چنار میں جاری امن مذاکرات کا عمل تھا اب حالات بالکل واضح ہیں کہ مظلومین پارہ چنار کی مشکلات حل نہیں ہوسکیں۔ اس لیے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر پارا چنار کے محصورین کی انسانی بنیادوں پر مدد کے لیے امدادی کارواں بھیج کر پوری دنیا میں غزہ پاکستان کی مظلومیت کو آشکار کریں گے۔انہوں نے توقع ظاہر کی امدادی کاروں میں پوری قوم بڑھ چڑھ کر حصہ ل








