پاکستان

کراچی:جلوس عاشورا میں بم دھماکہ میں ملوث جنداللہ کے دہشت گرد گرفتار

shiitenews_CID_police_arrest_Jundullah_terrorists_involved_in_Ashura_bomb_blast_in_Karachiسی آئی ڈی پولیس سندھ نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ عاشورا اور سانحہ اربعین کے ذمہ دار کالعدم جند اللہ کے اہم دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے کرائم انوسٹی گیشن زون نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے دو مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجہ میں کالعدم دہشت گرد جماعت جند اللہ سے تعلق رکھنے والی تین ناصبی وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کا تعلق روز عاشورا اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کی گئی دہشت گردانہ کاروائیوں سے ہے جس کے نتیجہ میں سینکڑوں معصوم جانوں کا ضیاع ہو اتھا۔
تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی پولسی کے ایس پی چوہدری اسلم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے ماڑی پور میں چھاپہ مار کاروائی کر کے کالعدم دہشت گرد جماعت جند اللہ کے دو ناصبی وہابی دہشت گردوں رضوان علی اور محمد سلیم کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک کا دہشت گرد کا تعلق کراچی میں مختلف دہشت گردانہ کاروائیوں سمیت دو ہزار نو میں روز عاشورا جلوس ہائے عزاء امام حسین علیہ السلام میں بم دھماکہ کرنے میں بھی ہے ۔
چوہدری اسلم نے بتایا کہ پولیس نے چھاپہ مار کاروائی میں دو خود کش دھماکہ کی جیکٹس،پچیس کلو دھماکہ خیز مواد،ایک ایل ایم جی رائفل،تیس فٹ وائر،اور دس ڈیٹو نیٹر بھی برآمد کر لئے ہیں۔
سی آئی ڈی پولیس کے ایس پی چوہدری اسلم کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک اور چھاپہ مار کاروائی میں کالعدم دہشت گرد گروہ تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے ایک اہم دہشت گرد کو ولیکا اسپتال کے نزدیک سے گرفتار کیا ہے جو کہ پہلے سے ہی پولیس کو کئی وارداتوں میںمطلوب تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button