پاکستان

کراچی:امریکا انسانیت کا دشمن ہے،احتجاجی دھرنے میں شامل ہوں گے،مولانا حسن ظفر

Photo0187مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ وہ 22مئی کو کراچی میں نیٹی جیٹی کے پل پر منعقدہ پاکستان تحریک انصاف کے امریکا مخالف احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات اظہار انہوںنے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے ساتھ ملاقات میں کیا،ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں ریٹائرڈ ایئر مارشل شاہد ذوالفقار،نعیم سندھو،اسماعیل بلیدی،شمیم فردوس اور دیگر شامل تھے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں میں مولانا حسن ظفر نقوی سمیت علامہ شبہیہ الحسن طاہری،علامہ نقی نون ،اصغر زیدی سمیت دیگر شریک تھے۔
ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی کو امریکا مخالف دھرنے میں شمولیت کی دعوت دی جس پر علامہ حسن ظفر نے دعوت قبول کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ مجلس وحدت مسلمین بائیس مئی کو کراچی میں امریکا مخالف دھرنے میں بھرپور قوت کے ساتھ شرکت کرے گی۔
ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی جس میں دونوں رہنماؤںنے پاکستان میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت،ڈرون حملوں سمیت پاراچنار روڈ کی مسلسل بندش سمیت کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان کاکہنا تھا کہ ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہئیے کہ ہم آہنگی کے ساتھ متحد ہو جائیں اور پاکستان بچانے کے لئے امریکی مداخلت کے خلاف کردار ادا کریں اور پاکستان سے امریکیوں کو نکال باہر کریں ۔
عمران خان نے اس موقع پر پاراچنار روڈ کی طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلسل بندش اور قتل وغارت کے واقعات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی اور پاراچنار کے محصور ین کے ساتھ دلی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ گذشتہ 33برس سے پاکستان میں امریکی مداخلت اور امریکی سازشوںکے خلاف سراا احتجاج ہے جسکے صلہ میں ملت جعفریہ کو امریکا مخلاف ہونے کے جرم میں دہشت گردی کا نشانہ بنا یا جا رہاہے تا کہ امریکا مخالف آواز کو دبایا جا سکے۔
انکاکہنا تھا کہ آج اس امر کی ضرورت ہے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہو کر ملک سے امریکی استعمار اور امریکی ایجنٹوں کاصفایا کر دیں کہ جنہوںنے ملک میں انارکی پھیلا کر پاکستانی عوام کو تقسیم کر رکھاہے،اس موقع پر انہوںنے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ وہ امریکا و اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں پاکستان تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں گے اور کراچی میں منعقدہ احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button