پاکستان

کراچی: سعودی قونصل خانے پر کریکر بم سے حملہ

shiitenews_saudi-embکراچی میں ڈیفینس میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار سعودی قونصلیٹ پر دو کریکر پھینک کرفرار ہوگئے۔ ایک کریکر عمارت کے باہر اور ایک اندر گرا۔ کریکردھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سعود ی قونصلیٹ کے سیکیورٹی گارڈ ز کی ہوائی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے ۔ پولیس کا کہناہےکہ حملے کا مقصد شہر میں خوف وہراس پیداکرنا ہے۔
پولیس کے مطابق سعودی قونصل خانے کے باہر نامعلوم افراد کریکر پھینک کر فرار ہو گئے، قونصل خانے کے گیٹ نمبر دو پر کریکر پھینکے گئے۔وائس قونصلر عبداللہ حربی کا کہنا ہے کہ عملے کے تمام افراد محفوظ ہیں۔ کریکر حملے میں قونصل خانے کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button