پاکستان

اسلامی اقدار کی پامالی نہیں ہونے دیں گے۔راجہ ناصر ل،لیاقت بلوچ ملاقات

raja_and_liaqatجماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر میںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے تفصیلی ملاقات کی ، شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین اہم قومی و بین الاقوامی امور اور اسلامی ممالک کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات کے  دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور جماعت اسلامی کے اکابرین اہم قومی و بین الاقوامی ایشوز پر اجتماعی سوچ کے تحت مشترکہ کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور لیاقت بلوچ کی جانب سے ملاقات کے اختتام پر ایک مشترکہ علامیہ جاری کیا گیا جس میںمقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پربھارتی افواج کے ظلم و تشدد ،ریاستی جبر اور بربریت کی بھرپور مذ مت کی گئی، مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ظلم و ستم کا یہ سلسلہ بند کیا جائے اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کی روشنی میں حق خودارادیت دیا جائے اعلامیہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آنے والی دہشت گردی کی نئی لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس ناروا سلسلہ کو روکنے ،قانون شکن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے ، مہنگائی غربت مفلوک الحالی خاتمہ کے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے ،آئی ایم ایف کی پالیسیوں سی چھٹکارہ ھاصل کرنےاور خودانحصاری کا رستہ اپنا کر سرکاری افسران و اداروں کے شاہی اخراجات کم کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر کا مطالبہ کیا گیا ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو نظریہ اسلام کہ بنیاد پر معرض وجود میں آیا لیکن بد قسمتی سے یہاں اسلامی عقائد کے فروغ کی بجائے اسلامی اقدار پامال کی جارہی ہیں،دونوں جماعتوں کے قایدین نے اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی قوانین کا نفاذ اور صحیح معنوں میں اسلامی ریاست کا قیام ہماری منزل ہے ہم کسی بھی سطح پر اسلامی اقدار کی پامالی نہیں ہونے دینگے ہمارے نزدیک توہین رسالت ایک ناقابل معافی جرم ہے اور توہین کا ارتکاب کرنے والوں کی سزا موت ہے اس لیے توہین رسالت کے قانون میں ترمیم برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اس قانون پر عملداری یقینی بنائی جائے تاہم ایسی حکمت عملی وضع کی جائے کہ اس قانون کو ذاتی یا سیاسی مقاصد کے لئے استعمال میں نہ لایا جاسکے انہوں نے عالم اسلام میں طاغوت اور استکباری طاقتوں کے خلاف بیداری کی لہر خوش آیندقرار دیتے ہوئے مصر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہاکیا اور مطالبہ کیا کہ وہاں کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق نئی اسلامی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اعلامیہ میں لاہور میں امریکی سفارت کار کے ہاتھوں تین پاکستانیوں کی شہادت افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ پاکستانیوں کے خون سے ہاتھ رنگین کرنے والے سفاک غیر ملکی قاتل کو آئین پاکستان کے مطابق عبرت ناک سزا دی جائے اور اس سلسلہ میں کسی بھی اندرونی ےا بیرونی دباؤ کر خاطر میں نہ لایا جائے۔
ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات برادر ناصر شیرازی، سیکرٹری روابط و فلاح و بہبود برادر نثار فیضی ، سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی سمیت ایم ڈبلیو ایم کے دیگر اکابرین بھی موجود تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button