پاکستان

ہنگو میں کار بم دھماکہ حکومت کی نا اہلی کا ثبوت بے

ISO

لا ہور (پ ر) ہنگو میں کار بم دھماکہ حکومت کی نا اہلی کا  ثبوت ہے محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں دہشت گردی کاروائیاں اسلا م ومسلمین کے خلاف استعماری سازش ہے ۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار عامر عباس طوری مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان نے ہنگامی و تعزیتی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عامر عباس طو ری نے مزید کہا کہ بم دھماکے اور دہشت گردی کی یہ کاروائیاں عزاداری اما م حسین کو محدود کرنے کی سازشوں کا حصہ ہیں جن کو ملت متحد ہو کر ناکا م کر دے گی ۔ انھوں نے کہا کہ بے گناہوں کے خو ن سے ھولی کھیلنے والوں کو بہت جلد اللہ کی گرفت کاسامنا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے جید علماء اور عمائدین سے اپیل کی کہ  دہشت گرد ٹو لے  سے ملک و ملت کو بچانے کے لئے اتحاد وو حدت کا ثبوت دیں اور ملک بھر میں ہونے والی عزاداری کی مجالس و جلوسوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں او ر تخریب کاروں کے ارادوں کو  خا ک میں ملا دیں ۔ علا وہ ازیں مرکزی نائب صدر امامیہ اسٹو ڈنٹس آرگنائز یشن پاکستان برادر حسن نقوی نے بھی ہنگو میں معصوم اور بے گناہ لوگوں پر ڈھا ئے جانے  والے ظلم پر حکمرانوں کی بھر پور مذمت کی اور یہ کہا کہ محرم میں دہشتگردی کرنے والے در حقیقت امریکہ اور استعماری طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔ لیکن یہ تمام
گھناؤ نی حرکتیں عزاداری امام حسین علیہ السلام سے دور نہیں کر سکتی ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button