پاکستان

وکی لیکس انکشاف! پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر حملہ ہے۔

ISOامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر رحمان شاہ نے کہا ہے کہ وکی لیکس انکشاف دراصل ملک خداداد پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیانی سرحدو ں پر حملہ ہے،انہو ں نے کہا کہ وکی لیکس امریکی خارجہ پالیسی کے ھتیاروں میں سے ایک ھتیار جو وقتا وقتا استعمال ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان کے اےٹیمی اثاثہ کو غیر محفوظ قررار دیتا ہے جبکہ وہ خود غیر محفوظ ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق  یہ بات انہوں نے تعلیمی اداراجات کے طلباء سے ڈویژن آفس کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا سب سے پہلے کی دوڑ میں ان انکشافات کو اہمیت دیتے ہوئے ملک خداداد اور مذہبی رہنما کی توہین کررہا ہے جبکہ اس کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی دینی چاہیے،انہوں نے بتایا کہ آیت اللہ خامنہ ایٰ دنیا کے کڑوروں مسلمانوں کے مذہبی اور روحانی رہنما ہیں۔اور ہم ہر گز برداشت نہیں کریں گے کہ بے بنیاد خبروں کے حوالے سے مذہبی رہنماءوں کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جاءے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button