پاکستان

کراچی:چار طالبان دہشت گرد گرفتار

arrestedکراچی میں سی آئی ڈی (کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ)پولیس نے ایک خفیہ کاروائی میں کامیاب آپریشن انجام دے کر کالعدم دہشت گرد گروہ تحریک طالبان اور سپاہ صحابہ سمیت لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کر رلیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان کراچی سی آئی ڈی پولیس کے دو اہم افسران فیاض خان اور عمر شاہد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سی آئی ڈی افسران نے ذرائع کو بتایا ہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے روپوش علاقے سہراب گوٹھ میں ایک کامیاب آپریشن کے نتیجہ میں  کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چار خطر ناک دہشت گردو ں کو گرفتار کر لیا ہے،جن میں ایک کالعدم تنظیم کا سربراہ بھی شامل ہے جو کہ کراچی میں لوکل سطح پر کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کا سربراہ ہے۔سی آئی ڈی افسران عمر شاہد اور فیاض خان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ چار خطر ناک گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں امان الدین منو،احسان اللہ،برکت اللہ اور عمر سہراب شامل ہیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ یہ چاروں خطر ناک دہشت گرد کراچی میں نہ صرف سرکاری عمارتوں پر حملوں میں ملوث ہیں بلکہ مذہبی مقامات خصوصاً مزارات پر ہونے والے بم دھماکوںمیں بھی ملوث ہیں جبکہ محرم الحرام میں یہ دہشت گرد جلوس ہائے عزاء کو اپنے ناپاک عزائم کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
سی آئی ڈی افسر عمر شاہد کاکہنا تھا کہ آپریشنکے دوران پولیس نے کئی خود کش حملوں میں استعمال ہونے والی جیکٹس اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیاہے جس کا شبہ ہے کہ مستقبل میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے پروگراموںمیں استعمال کیا جانا تھا،عمر شاہد کاکہنا تھا کہ چاروں دہشت گرد کالعدم دہشت گرد گروہ تحریک طالبان کے مرکزی چیف حکیم اللہ محسود کے ساتھی ہیں اور اسی کے حکم پر کراچی میں دہشت گردانہ کاروائیوں انجام دینے آئے تھے۔
انہوںنے مزید بتایا کہ پولیس اور حساس ادارے محرم الحرام میں حفاظتی انتظامات کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں تاہم ان چار اہم دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد شاید کچھ خطرات کم ہوئے ہیں تاہم ڑیڈ زون میں حفاظتی اقدامات مزید بہتر کئے جا رہے ہیں تا کہ محرم الحرام میں کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button