پاکستان

ناصبیوں کی دہشت گردی،کوئٹہ اور کراچی میں دو شیعہ شہید

Shaheed2پاکستان کے صوبائی دارالحکومتوں کوئٹہ اور کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوںکی دہشت گردی سے دو شیعہ شہید ہو گئے ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں جمعرات کی صبح 8بجے برکت میڈیکل اسٹور کے مالک حاجی ادریس کوتوغی روڈ سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیاجس پر مزاحمت کرنے پر انکا محافظ محمد علی شہید ہوگیا۔دوسری جانبکراچی میں معروف نوحہ خواں رضی رضوی مرحوم کے بیٹے کونارتھ کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی اور درندہ صفت دہشت  گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ معروف نوحہ خواں مرحوم رضی رضوی کے جوان سال بیٹے کو ناصبی دہشت گردوں نے گھر سے جاتے ہوئے گھات لگا کر فائرنگ کرتے ہوئے شہید کر دیا۔واضح رہے کہ گذشتہ تین ماہ میں ملت جعفریہ کے درجنوں بے گناہ نوجوان کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکت جھنگوی کے یذیدی دہشت گردوں کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button