پاکستان

متاثرین سیلاب کی بحالی کیلیے 18 ٹرک روانہ

MWM-Track-Floodمجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلیے 18 ٹرکوں پر مشتمل امدای سامان کی دوسری کھیپ متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی۔ شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ امدادی سامان امام بارگاہ بلتستانیہ آئی ٹن اسلام آباد سے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد امین شہیدی سمیت دیگر اکابرین بھی موجود تھے ، امدادی سامان میںخیمے ،کمبل، کپڑے، چولہے، بستر،منرل واٹر اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔مجلس وحدت مسلمین نے امدای سامان کے تین ٹرک  مظفر گڑھ،تین ٹرک راجن پور، تین ٹرک لیہ،دو ٹرک ٹانک،دو ٹرک بھکر،دو ٹرک کوٹ ادو،ایک ٹرک ساہیوال ضلع سرگودھا،ایک ٹرک ڈیرہ غازیخان،ایک ٹرک جام پوراور ایک ٹرک تونسہ بھجوایا ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل امین شہیدی نے بتایا کہ اس وقت پاکستانی قوم دہشت گردی کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کی بھی لپیٹ میں ہے اور متاثرین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہر محب وطن شہری کی ذمہ داری ہے، مجلس وحدت مسلمین متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے کیلیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کا ر لا رہی ہے ، اس وقت تک مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اندروں سندھ اورجنوبی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں کے متاثرین سیلاب کے لیے سترہ کروڑ روپے مالیت کا امدادی سامان بھجوایا جا چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہقدرتی آفات متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ مخیر شخصیات اورفلاحی اداروں کے لیے بھی امتحان کی حیثیت رکھتی ہیں ، اس لیے ہمیں آزمائش کی اس گھڑی میںاللہ کی بارگاہ میں سرخرو ہونے کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کا ر لانا ہونگی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان،اصلاح معاشرہ اوروحدت ملت کا مشن پورا کرنے ساتھ ساتھ متاثرین کی بحالی کے لیے بھی اپنا جاندار کردار ادا کر رہی ہے اور انشاءاللہ سرزمین وطن پر سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کا مشن پورا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button