پاکستان

کراچی کی عوام دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے

hassan مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان ، مولانا حسن ظفر نقوی نے کراچی کی عوام کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جا کی بات کی ۔
 رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان مولانا حسن ظفر نقوی نے مجلس کی کراچی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں کہا : ایسا لگتا ہے کہ حکمران جماعتیں کراچی پر قبضے کی جنگ لڑ رہی ہیں، کراچی اور اس کے مظلوم عوام پر رحم کیا جائے اور یہ خون کی ہولی بند کی جائے۔
انہوں نے کراچی اور اس کے مظلوم عوام پر رحم کئے جائے کی درخواست کرتے ہوئے کہا : حکومت کراچی کی بحرانی صورتحال پر غور کرے اور خون کی ہولی بند کرائے ۔
مولانا حسن ظفر نقوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کراچی کی عوام دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائی جا چکی ہے کہا : محب وطن علماء ، دانشور اور سیاسی رہنما حضرات مصلحتوں کا لبادہ اتار کر ملک کو بچانے کیلئے میدان میں نکلیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button