پاکستان

لاہور:یوم شہادت علی (ع)کے جلوس میں دھماکے،40 شہید،200ذخمی

Lahore-blast1ملک بھر کی طرح پاکستان کے صوبائی دارلحکومت میں لاہو ر میں بھی یوم شہادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر جلوس عزاء نکالے گئے ،تاہم لاہور میں جلوس عزاء پر ناصبی طالبان دہشت گردوں نے خود کش حملے کر کے 40عزاداران امام علی (ع)کو شہید کر دیا جبکہ دھماکوں کے نتیجہ میں 200سے زائد عزاداران ذخمی ہیں۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں یوم شہادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر نکالے گئے مرکزی  جلوس عزاء میں نصف گھنٹے کے اندر تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں 40عزادار شہید اور 200سے زائد ذخمی ہو گئے ،جلوس عزاء میں پہلا دھماکہ کربلا گامے شاہ کے باہر ہوا جس وقت عزاداران سید الشہداء روزہ افطاری میں مصروف تھے ،دھماکے کے بعد ذخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسی اثناء میں دوسرا دھماکہ جو کہ پولیس کے مطابق خود کش دھماکہ تھا بھاٹی گیٹ میںہوااور اس کے فوراً بعد پھر تیسرا دھماکہ بھی ہو گیا جس کے نتیجہ میں 40عزاداران امام علی علیہ السلام شہید ہوگئے جبکہ 200سے زائد ذخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ ناصبی طالبان دہشت گردوں کی جانب سے ملک بھر میں بلخصوص کراچی میں سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے بعد سے دہشت گردی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کے نتیجہ میں اب تک سینکڑوں شیعیان حیدر کرار شہید اور ہزاروں ذخمی ہو چکے ہیں دوسری جانب پولیس انتظامیہ ناصبی طالبان دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے جبکہ پنجاب حکومت میں شامل وزراء ناصبی تکفیری دہشت گردوںکی سرپرستی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button