پاکستان

افواج پاکستان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن کریں،علامہ ناصر عباس، عمران خان

Allama_Raja_nasir-Imran-Khanمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس کی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات
افواج پاکستان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن کریںان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس نے کستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گا ہ پر ملاقات  میں کیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علامہ ناصر عباس اور عمران خان کے درمیان ملاقات جمعہ کے روز عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوئی ،ملاقات میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایک مخصوص ٹو لہ پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے اور مسلمان مکاتب فکر کو باہم لڑانے کی کوشش کرہا ہے اور اس مقصد کے لئے آئے روز عبادت گاہوں پر حملے کئے جارہے ہیں۔ملاقات میں داتا دربار پر حملے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ تمام مذہبی ، سیاسی جماعتوں کو واضح طور اس دہشت گرد ٹولے سے اپنی علیحدگی کا اظہار کرنا چاہیے۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ دہشت گردی کے فروغ میں امریکہ کا کردار ہے اور یہ کہ امریکہ کو پاکستانی حدود کے اندر ڈرون حملے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ، پاکستانی فورسز کو خود دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنا چا ہیے کیونکہ ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مرکزی سیکرٹری شعبہ سیاسیات شوکت شیرازی ، مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی ، مرکزی سکرٹری اطلاعات ناصر عباس شیرازی اور سیکرٹری روابط نثار فیضی شامل تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button