پاکستان

پاکستان بھر میں امام علی (ع)کی ولادت پر جشن کا سماں

Imam_Ali_a.s_Najafدنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تیرہ رجب المرجب کی ولادت با سعادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی آمد سے ملک بھر میں جشن کا سماں جاری ہے،شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پاراچنار،پشاور،اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،جہلم،ایبٹ آباد،کشمیر،ڈیرہ اسماعیل خان،ڈیرہ غازی خان،مظفر آباد،سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، صادق آباد،سکھر، خیر پور، لاڑکانہ، دادو، سہیون، نواب شاہ، حیدر آباد سمیت کراچی  اور ملک کے چھوٹے بڑے گاؤں دیہاتوں میں ولادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے محافل میلاد اور جشن ولادت کے نورانی پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہے ۔
پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروںمیں ولادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ اجتماعات ،محافل میلاداور جشن کے روحانی اجتماعات میں سینکڑوں عاشقان امام علی علیہ السلام بھر پور شرکت کر رہے ہیں جبکہ اس موقع پر مختلف شہروں میں ولادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے جلوس اورریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کراچی،کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان اس وقت دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہیں اور گذشتہ کئی ماہ سے ملت جعفریہ کے معصوم افراد کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کی سفاکانہ دہشت گردی کا شکار ہیں تاہم ملت جعفریہ ولادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اجتماعات مٰن بھرپور وارد ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان عشق امام علی علیہ السلام میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کو ہر دم تیار ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ دنوں ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد شہر میں دفعہ144نافذ کر دی گئی تھی جس کے باعث تمام جلسے اور جلوسوں پر پابندی عائد تھی،تاہم ملت جعفریہ کے شدید احتجاج اور گفت شنید کے بعد حکومت سندھ نے تیرہ رجب المرجب کو ولادت باسعادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ جشن کی محافل اور جلسے جلوسوں کے لئے خصوصی اجازت دے دی ہے،جس کے بعد شہر بھر کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں چراغاں کیا جا رہاہے اور میلاد کی روحانی اور نورانی محافل کا انعقاد کیا جا رہاہے ۔
محافل میلاد اور اجتماعات میں علمائے کرام نے امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اور سیرت امام علی علیہ السلام پر گامزن رہنے کا عزم کیا ،جبکہ شعرائے کرام،منقبت خواںاور مشہور معروف نوحہ خوانوں نے ولادت با سعادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے خصوصی کلام بھی پیش کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button