پاکستان

کراچی۔ پولیس اور کالعدم دہشت گرد تنظیموں کا گٹھ جوڑ،دو شیعہ نوجوان زیر حراست

shiite_arrestکراچی کے علاقے حسن کالونی کے رہائشی دو شیعہ نوجوانوں کو پولیس انتظامیہ نے بلا جواز گرفتار کر لیا ہے
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حسن کالونیکے رہائشی شیعہ نوجوان دانش اور نعمان کو شریف آباد تھانے میں جھوٹے مقدمات قائم  کر کے بلا جواز گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں شیعہ نوجوانوں پر پہلے بھی پولیس انتظامیہ کی جانب سے جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے تھے جس کے سلسلے میں دونوں شیعہ نوجوان دانش اور نعمان پولیس تھانے میں اپنی پیشی دینے گئے تھے، جس پر پولیس انتظامیہ نے ناانصافی اور ظالمانہ حدوں کو پار کرتے ہوئے دونوں شیعہ نوجوانوں پر جلاؤ گھراؤ کے جھوٹے مقدمات قائم کر کے گرفتار کر لیا اور حوالات میں ڈال دیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں شیعہ نوجوانوں کو بے گناہ گرفتار کیا گیاہے جبکہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس انتظامیہ بھی کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے پے رول پر کام کر رہی ہے ارو شیعہ نوجوانوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں اور شیعہ علمائے کرام نے پولیس کی بد ترین نا انصافی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے دونوں شیعہ نوجوانوں دانش اور نعمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button