پاکستان

صہیونی جرائم کے خلاف ہزاروں شیعیان کوئٹہ کا مظاہرہ

pakistan_shiaکوئٹہ کے ہزاروں مظلوم شیعیان اہل بیت (ع) ـ جو خود بھی دہشت گردی اور نسل کشی کا سامنا کررہے ہیں ـ نے علماء کی اپیل پر حال ہی میں کاروان آزادی پر صہیونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا
کوئٹہ کے ہزاروں نمازگزاروں نے علماء کی درخواست پر، نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی اور بین الاقوامی پانیوں میں کاروان آزادی پر صہیونی حملے کی شدید مذمت کی.
امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم موسوی، حجت الاسلام والمسلمین غلام مہدی نجفی اور حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صہیونی جرائم، غزہ کی تین سالہ ناکہ بندی اور بعض اسلامی ممالک کے سربراہوں کی صہیونیت نواز پالیسیوں کی مذمت کی اور غزہ کی تین سالہ ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا.
مقررین نی کوئٹہ شہر میں برسوں سے جاری شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کی بھی مذمت کی اور حکومت پاکستان سے دہشت گردوں کی سرکوبی اور قاتلوں کی گرفتاری اور سزا کا مطالبہ بھی کیا.
ریلی میں شریک شیعیان کوئٹہ نے پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن میں سے ایک پر اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے حوالے سے امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کا تاریخی قول درج تھا اور دیگر بینروں پر کوئٹہ اور مستونگ میں شہید ہونے والے شیعیان اہل بیت (ع) کے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے اور ملک بھر میں اہل تشیع کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیاں روکنے جیسے، مطالبات درج تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button