پاکستان

سانحہ کوہاٹ و کوئٹہ! ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

shiite_protestملک بھر میں سانحہ کوئٹہ اور سانحہ ہنگو میں درجنوں شیعیان حیدر کرار کی مظلومانہ شہادتوں اور ان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے،ملتان،حیدرآباد،لاڑکانہ،سکھر،سمیت کراچی میں بھی ملت جعفریہ نے سانحہ کوئٹہ اور سانحہ ہنگو کے خلاف شدید احتجاج کیا جبکہ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں بھی مظاہرے جاری رہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں سانحہ کوئٹہ اور ہنگو کے خلاف جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے

 احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور ملک میں جاری فرقہ وارانہ دہشت گردی کی شدید مذمت کی،دوسری جانب صوبہ سندھ میں بھی احتجاجی سلسلہ جاری رہا ،حیدرآباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام احتجاجی مطاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں مرد و خواتین کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ،مطاہرین ریلی کی صورت میں حیدرآباد پریس کلب پہنچے جہاں پر انہوں نے دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور حکومت کی نااہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بھی شیعہ علماء کونسل کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بری تعداد میں شیعیان حیدر کرار نے شرکت کی اور سانحہ کوئٹہ اور سانحہ ہنگو کے خلاف حکومت کی نااہلی پر شدید غم غصہ کا اظہار کیا۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button