پاکستان

کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ نے دہشت گردی کے لئے ذیلی تنظیم قائم کر دی

shiite_lashkar_e_jhangvi_banned2کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی نے ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے اور اہم مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانے کے لئے ذیلی گروپ تشکیل دے دیا ہے جس کو ”لشکر اسلام ”کے نام سے متعارف کروا گیاہے،حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی نے اپنے رہنماؤں کے قتل کا بدلہ لینے اور شیعان پاکستان کا قتل عام کرنے کے لئے ذیلی تنظیمیں ”لشکر اسلام اور غازی فورس”ترتیب دی ہے،جس کا مقصد ملک بھر میں اہم مذہبی شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کے

 ذریعے شہید کرنا اور ملک میں فرقہ وارانہ تصادم کرنا ہے۔ان ذیلی دہشت گرد گروپوں میں کالعدم دہشت گرد سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی کے نظریات کے حامی افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

 

روز نامہ انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک پولیس افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر ڈیلی ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی نے گذشتہ دنوں مارے جانے والے اپنے رہنماؤں کے قتل کا شیعان پاکستان سے انتقام لینے کا اعلان کر دیاہے،افسر کا کہنا تھا کہ وزیرستان آپریشن اور سوات آپریشن سے نقل مکانی کر کے آنے والے عناصر ہی کراچی میں روز عاشورا اور اربعین سمیت دیگر بم دھماکوں میں ملوث ہیں ،پولیس افسر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ حساس ادارےا ور سیکیورٹی ایجنسیاں تاحال کراچی میں ہونے والے بم دھماکوںکے اصل مجرموں اور گروہ کو بے نقاب کرنے میں ناکام رہے ہیں، واضح رہے کہ بم دھماکوں میں سینکڑوں عزداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام شہید اور ذخمی ہوئے تھے،انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اور حساس اداروں کو کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوںمیں ملوث ماسٹر مائنڈ شجاع عرف حیدر کی تلاش تھی لیکن تاحال گرفتار شدہ افراد میں ابھی تک پولیس شجاع عرف حیدر کو بھی شناخت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

سیکویرٹی اداروں اور حساس اداروں نے اس بات کا عندیہ دیاہے کہ آئیندہ دنوںمیں شہر کراچی میں اہم مذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی کوشش کی جا سکتی ہے تاہم یہ بات بھی واضح رہے کہ یقینا یہ بیرونی ایجنڈا ہے تاہم اندرون عناصر بھی اس میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button