پاکستان

شہادت صرف اس کو ملتی ہے جو شہادت کا انتخاب کرے۔آغا پناہیان کا شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر خطاب

shiite_dr_mohammad_ali_naqvi_iso آج سات مارچ کو ملک بھر میں فرزند ملت جعفریہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی پندھرویں برسی انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش و جذبہ سے منائی گئی،واضح رہے کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو آج سے پندرہ سال قبل سات مارچ 1995کو وہابی دہشت گردوں نے لاہور میں شہید کر دیا تھا،شہید پاکستان میں کئی شیعہ تنظیموں کے بانی ہونے کے ساتھ ساتھ ملت جعفریہ پاکستان کی نمائندہ جماعت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بھی بانی ہیں۔ شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شہید کی پندھرویں برسی کا مرکزی اجتماع شہید کے مزار ٹھوکر نیاز بیگ میں منعقد ہوا جہاں پر ملک بھر سے آئے ہوئے

نوجوانوں اور امامیہ اسکاؤٹس نے بعد نماز فجر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی قبر مبارک پر حاضری دی اور اسکاؤٹ سلامی پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں جوانوںنے ترانہ شہادت بھی پیش کیا ،شیعت نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے کہ آج شہید کے مزار پر سینکروں کا اجتماع موجود تاھ ہر آنکھ شہید کے فراق میں اشک بار تھی ،اس موقع پر شہید کے اہل خانہ بھی وہاں موجود تھے۔پروگرام کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ معروف ایرانی اسکالر،استاد ھوزہ علمیہ قم،اور سابق سربراہ بسیج فورس جناب حجۃ الاسلام آغا علی رضا پناہیان نے بھی مرقد شہید پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر آغا پناہیان کو شہید ڈاکٹر کی زندگی پر مختصراً بریفنگ بھی دی گئی ،بعد ازاں آغا پناہیان نے شہید محرم علی جو کہ شہید ڈاکٹر نقوی کے نزدیک ہی دفن ہیں ان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر جناب آغا علی رضا پناہیان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ شہادت صرف اس کو ملتی ہے جو شہادت کا انتخاب کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کی آٹھ سالہ جنگ میںا س بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ جو مجاہدین وصیت لکھتے تھے ان کو شہادت ملتی تھی یعنی ثابت ہوتا ہے کہ شہادت انہی کو ملتی ہے جو اس کا خود انتکاب کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یقینا شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی امام زمانہ عج فرج کے سپاہی ہیں کہ جنہوں نے اپنے لئے شہادت کا انتخاب کیا اور ہمارے لئے مشعل راہ چھوڑ گئے ،ان کا کہنا تھا کہ شہید اللہ سے عشق کرتا ہے اور پروردگار سے ملاقات کا خواھش مند ہوتا ہے،انہوں نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے اہل خانہ اور آپ کے بچوں کے لئے دعا فرمائی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے اہل خانہ کو سبر عطا فرمائے اورراہ حسینی پر گامزن رکھے ،اس موقع پر نوجوانوں نے لبیک یا حسین علیہ السلام کے فلک شگاف نعرے اور ڈاکٹر کا نعرہ یاد ہے امریکہ مردہ باد ہے کہ بلند نعرے لگائے جس سے پوری فضا گونج اٹھی،اس موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد کے علاوہ علمائے کرام اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدور سمیت موجودہ صدر عادل بنگش بھی شریک تھے،علمائے کرام میں جناب مولانا شبیر بخاری ،مولانا حسنین گردیزی جبکہ امجد کاظمی کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے۔جبکہ فرزندان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی بھی موجود تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button