پاکستان

انقلاب اسلامی ایران دنیا کے تمام آزادممالک کے لئے عملی نمونہ ہے۔

mwm2

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام اسلامی انقلاب ایران کی 31 ویںسالگرہ کے حوالے سے صوبائی سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہاؤس میں کانفرنس منعقد کی گئی جس میں لاہور بھر سے تمام یونٹس کی شرکت کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالخالق اسدی ، سیکرٹری تربیت مولانا احمد اقبال رضوی ، مولانا محمد اقبال کانی ، مولانا حسنین عارف ، مولانا مختار حسین ثقفی اور دیگر علماء کرام نے بھر پور شرکت کی۔ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی ، علامہ اقبال کامرانی اور دیگر مقررین نے کہا آج انقلاب اسلامی ایران کو اکتیس سال ہوچکے ہیں اور انقلاب کامیابی سے اپنے سفر کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہے اور دنیا کے تمام آزاد ممالک کے لئے عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں اسلامی تحریکیں انقلاب ایران سے عزت و سرافرازی کا سبق لے رہی ہیں اور اسلام کا نام روشن کررہی ہیں جن میں حذب للہ اور حماس سرفہرست ہیں۔ آج استعمار امریکہ، روس ، اسرائیل جاپان ،جرمنی اور ہندوستان مکمل طور پر اسلام کے خلاف کام کررہے ہیں، انہوں نے امام خمینی رضون اللہ تعالیٰ کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شروع دن سے بتادیا تھا کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے اوریہ مسلمانوں میں فتنہ کا بیج پوہ رہا ہے ۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ آج اگر پاکستان میں مسائل کا اصل ذمہ دار ہے تو وہ امریکہ ہے جو یہا ں کبھی امن نہیں چاہتا اور وہ کسی بھی صورت میں پاکستان کو ایٹمی طاقت ہضم نہیں کرے گا۔ انہوں نے ملک میں موجودہ بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے اور اس طرح کی صورت بچا جائے ملک کو کمزور کردے یا تیسری قوت کے لئے راستہ ہموار کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button