پاکستان

سانحہ چہلم !بم دھماکے،اہم شواہد مل گئے ،تحقیقاتی ٹیم

shiite_blast_karachi

سانحہ چہلم امام حسین علیہ السلام کراچی بم دھماکوں کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ بم دھماکوں کے اہم شواہد ملے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نرسری بم دھماکہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے چیسز نمبر پڑھنے کے قابل ہیں جس کی بنیادپر تحقیقات اہم رخ اختیار کریں گی ۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ڈی آئی جی انوسٹیگیشن غلام قادر تھیپو نے جناح اسپتال میں ہونے والے بم دھماکے کے مقام کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ بم

 دھماکے ریموٹ کنٹرول، موبائل فون یا وائرلیس سیٹ سے کئے گئے ہیں کیونکہ پولیس کو جائے حادثہ سے وائرلیس سیٹ کا انٹینا ملاہے ۔اس موقع پر تحقیقاتی ٹیم کو بتایا گیا کہ پولیس کانسٹبل حنیف نے موٹر سائیکل پر نصب مانیٹر بم کو وہاں موجود کسی شخص کی نشاندہی پر اتار کر کچھ دیر پہلے رکھا تھا کہ بم دھماکہ ہوگیا۔کانسٹبل محمد حنیف نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ مانیٹر کے ساتھ دو تاریں لٹک رہی تھی ، تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ دونوں بم ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے۔ کانسٹبل محمد حنیف کو ترقی اور نقد انعام دینے کی سفارش کی جائے گی۔ڈی آئی جی اسپیشل انویسٹی گیشن غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ کراچی میں چہلم کے روز ہونے والے دھماکے خود کش نہیں تھے۔ جناح اسپتال کا دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں دھماکے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کئے گئے۔ان کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دھماکوں میں ملوث افراد کا تعلق کس گروہ سے ہے۔ تمام شواہد اکھٹے ہونے والے کے بعد ہی کوئی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے

 

متعلقہ مضامین

Back to top button