پاکستان

کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملہ ،تین شہید ،متعدد ذخمی

shiite_quetta

کوئٹہ میں ہزار گنجی بس اڈے پر زائرین کی دو بسوں پر سلفی دہشت گردوں کا حملہ ،جس کے نتیجہ میں تین زائرین شہید جبکہ متعدد ذخمی ہیں شیعت نیوز کے نمائندے کی ابتدائی معلومات کے مطابق زائرین پر کوئٹہ میں ہزار گنجی میں قائم بس اڈے پرسلفی دہشت گردوں کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی جب زائرین طعام کر رہے تھے،

تمام شیعہ زائرین کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے تھا،زائرین چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مراسم عزداری میں شرکت کے لئے کربلا جا رہے تھے ،واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی لاکھوں کی تعداد میں عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا کا رخ کرتے ہیں ،سلفی دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجہ میں تین زائرین شہید جن میں ممتاز فاطمہ ،سلمان اور عباس شامل ہیں جبکہ متعدد ذخمی ہیں اورمرتضیٰ ،یاور،عباس اور زوار حسین کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button