پاکستان

حکومت سانحہ عاشورا کے اصل محرکات منظر عام پر لائے۔۔ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے او ریلیاں

iso

ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی اپیل پر آج سانحہ عاشورا کراچی کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا،اس سلسلہ میں ملک بھر میں بعد نماز جمعہ مساجد پر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے جبکہ مرکزی مظاہرہ اسلام آباد میں جی 6/2میں کیا گیا جہاں سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔شرکائے ریلی سے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنماؤںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

 حکومت سانحہ کراچی کے اصل محرکات پر پردہ ڈالنے کے لئے بے گناہ شیعہ نو جوانوں کو گرفتار کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ روز عاشورا کراچی میں ہونے والے دھماکے کے بعد چالیس سے زائد بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرنا حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ شیعہ بے گناہوں کی گرفتاریوں کا اصل مقصد شیعہ قوم کی توجہ سانحہ کے اصل محرکات سے ہٹانا ہے تا کہ شیعہ ملت اپنے ہی بے گناہوں کی رہائی کے لئے بھاگتی رہے ،اورحکومت اس سانحہ کو فراموش کر دے،انہوں نے واضح کیا کہ ملت جعفریہ ملک بھر میں مظفرا ۤباد سے کراچی تک یک زبان اور یک جان ہو چکی ہے اور کسی بھی قسم کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے پر عزم ہے ،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سب جان چکے ہیں کہ عزادار کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ صرف عزاداری کے لئے جلوس عزا میں آتے ہیں اور کئی مقامات پر تلاشی سے گزارا جاتا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فٹیج سے واضح ہو چکا ہے کہ ایک منظم گروہ نے منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھراؤ اور لوٹ مار کی،علمائے کرام اور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شیعہ قوم ایک باشعور قوم ہے اور محب وطن ملت ہے جو کہ ہمیشہ پاکستان کی حفاظت اور بقاء کے لئے قربانیاں دیتی آئی ہے ۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنماؤں نے حکموت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ کراچی کے تمام محرکات کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے ورنہ ملت جعفریہ ملک بھر میں سراپا احتجاج بن جائے گی مقررین نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شیعہ اسیروں کو فوراً رہا کیا جائے،اس موقع پر شرکائے ریلی نے شیعہ نوجوانوں کی رہائی ،کے لئے پلے کارڈز اور بینر بھی آویزاؓ کر رکھے تھے جبکہ شرکائے ریلی نے امریکہ مردہ باد اسرائیل نامنظور،دہشت گردی مردہ باد،شیعہ سنی اتحادکے نعرے بھی لگائے ،بعد ازاں ریلی چائنہ چوک پراختتام پذیر ہو گئی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button