پاکستان

ایک ٹولہ دین کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کو قتل کر رہا ہے،مجلس وحدت مسلمین


wahdat

15.12.2009 مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے منعقدہ پیام عاشورہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور دہشت گردی کے ذریعے وطن عزیز کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے،ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ محرم میں وحدت اور رواداری کا پیغام پوشیدہ ہے۔ اس موقع پر مولانا شبیر بخاری،آغا آفتاب حیدر جعفری،مولانا رجب علی بنگش،مولانا شہنشاہ حسین نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔  دریں اثناء محفل مرتضیٰ سوسائٹی میں مجلس محرم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ تقی شاہ نقوی نے کہا کہ آمدہ محرم پر اتحاد اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا جائے۔شیعہ علماء کونسل نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کا اجلاس علامہ کامران حیدر عابدی کی صدارت میں ہوا جس میں محرم کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔ہئیت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کا اجلاس فیڈرل بی ایریا میں مرکزی صدر مولانا محمدحسین مسعودی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محرم کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button