مقبوضہ فلسطین

اسرائیل سے جنگ بندی جاری رکھیں گے: حماس

hama5فلسطین کی تحریک مزاحمت اسلامی حماس نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی فریق کے درمیان جنگ بندی جاری رہے گي اور یہ صرف ایک ماہ کے لئے محدود نہیں ہے۔ اخبارالقدس العربی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تحریک

حماس کے ترجمان سامی ابوزہری نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ بندی ایک ماہ گذرنے کےبعد ختم نہيں ہوگی بلکہ سمجھوتے میں اس مہلت کے ذکر کرنے کا مقصد، یہ ہے کہ فریقین کے مذاکرات اس مہلت کے اختتام سے پہلے انجام پا جائيں ، لیکن یہ جنگ بندی جاری رہے گی ۔ بعض فلسیطینیوں نے اپنی ویب سائٹس میں ایک ماہ کے ختم ہونے کے بعد فلسطینیوں کے خلاف دوبارہ تشدد اور جنگ شروع ہونے پر اظہار تشویش کیا ہے ۔ اسی طرح تحریک حماس کے ترجمان نے ایک بیان میں فلسطینی گروہوں سے ہتھیار ڈالے جانے کے مطالبے کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے اور کہا کہ ملت فلسطین اس طرح کے اقدام کی اجازت نہيں دے گی۔ دوسری جانب فلسطین کی وزارت اوقاف نے آج اعلان کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے دوران 73 مساجد مکمل طور پر تباہ ہوگئيں جب کہ 197 مسجدوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور غزہ میں وزارت اوقاف سے وابستہ مراکز اور تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان تقریبا پانچ کروڑ ڈالر ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button