مقبوضہ فلسطین

عوامی مزاحمت کامیابی کا اہم ترین سبب، حماس

hamasحماس نے صیہونی حکومت پر ملت فلسطین کی کامیابی میں عوامی مزاحمت کو اہم ترین سبب قراردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی تنظیموں اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عوامی مزاحمت کو صیہونی حکومت پر ملت فلسطین کی کامیابی میں اہم ترین سبب قراردیا ہے۔ حماس نے گزشتہ شب حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گيا ہے کہ عوامی مزاحمت، ملت فلسطین کی طرف سے اس کی پھرپور مدد و حمایت، جنگ میں فلسیطینی جاں بازوں کی جدت پسندی اور قومی اتحاد و یکجہتی غزہ کی پچاس روزہ جنگ میں ملت فلسیطن کی کامیابی کے اصل اسباب ہیں۔ حماس نے اپنے بیان میں انسان دوستانہ امور اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے وہ صیہونی حکومت کے حکام پر غزہ میں انسانیت سوز اقدامات کے جرم میں بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلائيں۔ادھر فلسطینی تنظیموں اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ پٹی اور غرب اردن کے مختلف علاقون میں صیہونی حکومت پر فلسطینیوں کی کامیابی کا جشن منایا گيا۔اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں ہزاروں فلسطینیوں نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور مسجدوں سے تکبیر کی آوازیں بلند ہوتی رہیں۔قابل ذکر ہے کہ فلسطینی تنظیموں اورصیہونی حکومت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کی سب سے اہم شقوں میں غزہ پٹی کے محاصرے کا خاتمہ اور اس علاقے کی گزرگاہوں کا کھولاجانا شامل ہے۔غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ 8 جولائي کو غزہ پٹی پر اپنے حملوں کا آغاز کیا تھا اور 50 روز کے بعد منگل کو مصر کی ثالثی سے قاہرہ میں فلسطینیوں کے ساتھ جنگ بندی قبول کرلی۔ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک 2141 فلسطینی شہید اور کم سے کم 11100 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button