مقبوضہ فلسطین

غزہ پراسرائیلی حملے، فلسطینی شہداء کی تعداد2139 ہوگئی۔

plf63العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق آج صبح اسرائیل نے غزہ پرایک مرتبہ پھرفضائی حملہ کیا ہےجس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کوملاکراب تک فلسطینی شہداء کی تعداد2139ہوگئی ہے،دوسری جانب ان کے مقابلے میں القسام برگئیڈراورالقدس فورس کی طرف سے غاصب اسرائیل پر100راکٹیں گرائے جانے کی اطلاع ہے،ذرائع کاکہناہے کہ آج علی الصبح اسرائیل نے غزہ سٹی کے مغرب میں واقع ایک 16منزلہ عمارت کونشانہ بنایاجہاں صحافتی وتجارتی دفاترسمیت60رہائشی فلیٹس موجودتھے جس کے نتیجے میں20شہری شہیدہوئے جن میں4صحافی اورطبی امدادکے افرادبھی شامل ہیں،ادھررہائشی افراداپنے گھروں سے بے گھرہوکراہل وعیال سمیت کسی ممکنہ پناہ گاہ کی تلاش میں سڑکوں پرگھومتے پھرتے نظرآرہے ہیں،دوسری جانب القسام برگئیڈر اورحماس کے عسکری ونگ کی طرف سے اسرائیل کے ان حملوں کے جواب میں تل ابیب اوردیگرشہروں پر103 راکٹ مارے جانے اطلاع ہے،اس حوالے سےالقسام نے کہاہے کہ اس نے حیفاپرایکR160 راکٹ جبکہ تل ابیب اورعسقلان پرM754راکٹیں مارا ہے،القسام کایہ بھی کہناہے کہ اس نے اب تک القدس فورس کے ساتھ مل کرآپریشن کےدوران30ہاون اور72غراد،قسام،کیتیوشا میزائیل تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں گرایاہے جس کے نتیجے میں7سے زیادہ یہودی کی ہلاکت سمیت اسرائیل کوبڑے پیمانے پرنقصانات کاسامناکرناپڑرہاہے،ادھرالقدس فورس اورحماس کے عسکری ونگ کاکہناہے کہ انہوں نے اپنے اس”البنیان المرصوص” معرکے کے دوران اسرائیل کے شہروں ناحل،عوز اوراشکول سمیت دیگرمیں 107میزائیل گرایاہے جس کے نتیجے میں انہیں بڑے پیمانے پرنقصانات پہنچایاہے، ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے غزہ سٹی کے مشرقی علاقہ الشجاعیہ میں ایک اسرائیلی جاسوسی طیارے کے مارگرانے کی بھی اطلاع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button