مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کے ہاتھوں مساجد کی شہادتیں

israil crashغزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے ابتک یہ غاصب حکومت، دو سو اکہّتر مساجد کو مسمار کرچکی ہے۔ذرائع کے مطابق فلسطینی وزارت اوقاف کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مساجد پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اکہّتر مساجد مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں جبکہ ان حملوں میں لگ بھگ دو سو مساجد کو نقصان پہنچا ہے۔فلسطین کے اس عہدیدار کے مطابق صیہونی حکومت کے ان حملوں میں ایک سو اکتالیس اسکول و مدارس بھی تباہ ہوئے ہیں۔دریں اثنا صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ موشہ آرنس نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں صیہونی حکومت، حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی توانائی نہیں رکھتی۔اسرائیل کے ایک سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے صیہونی حکومت کے اخبار ہاآرٹز کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ موشہ آرنس نے کہا ہے کہ غزہ پر اس قسم کے حملے جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور اسرائیل ان حملوں سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button