مقبوضہ فلسطین

غزہ پراسرائیل کے فضائی حملوں میں 17 فلسطینی شہید

ghaza69غزہ پر غاصب صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی شہید ہوگيا ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی میڈیکل ایمرجینسی سروس کے مرکز کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ گذشتہ رات صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ کے مشرقی علاقے محلہ التفاح کے الدرہ اسپتال کے اطراف میں ہونے والے فضائی حملے میں 27 سالہ فلسطینی جوان یحیی ابو دقن شہید ہوگیا اس طرح گذشتہ صہیونی حکومت کے فضائي حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ فلسطین کے طبّی ذرائع کے مطابق غزہ پر صہیونی حکومت کے 8 جولائی سے شروع ہونے والے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 2121 ہوگئی ہے جبکہ 10670 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن میں رام اللہ شہر پر حملہ کرکے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح صہیونی فوجیوں نے رام اللہ شہر کے الطیرہ کے علاقے میں حملہ کیا اور فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔ ذرا‏ئع کے مطابق اس دوران فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان معمولی جھڑپ بھی ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button