مقبوضہ فلسطین

راکٹ حملوں کا مقصد انتخابات میں خلل ڈالنا

rocketافغانستان کی حکومت نے پاکستان سے افغانستان کے مشرقی علاقے پر راکٹ حملوں کی مذمت کی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق افغان کابینہ کااجلاس صدر حامد کرزئي کی صدارت میں منعقد ہوا تھا جس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گيا ہے کہ پاکستان سے افغانستان پر راکٹوں کے حملوں کا مقصد افغانستان میں دوسرے دور کے صدارتی انتخابات میں خلل ڈالنا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سفارتی ذرائع سے حکومت پاکستان کو افغان حکومت کی شدید تشویش سے آگاہ کرے۔ افغانستان کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے حملوں پر امریکہ کی خاموشی کو افغانستان کے ساتھ امریکہ کے طویل مدت اسٹراٹیجیک تعاون اور افغانستان کے تعلق سے امریکہ کی ذمہ داریوں کے منافی قراردیا ہے۔ پاکستان کے حملوں کے بارے میں افغاں سلامتی کونسل امریکہ کو اپنی تشویش سے آگاہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ افغانستان نے پاکستان کی جارحیت پر احتجاج کرتے ہوئے کل کے اجلاس کا بائيکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان کی مسلح افواج اور سکیوریٹی اداروں کے نمائندے شرکت کرنے والے تھے۔ افغانستان کے مشرقی علاقوں پر پاکستان کے راکٹ حملوں میں گذشتہ مہینوں میں تیزی آئي ہے۔ چند روز قبل صوبہ کنڑ پر پاکستانی ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ میں کئي افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button