مقبوضہ فلسطین

تحریک حماس اورفتح کی باہمی موافقت , اسرائیل چراغ پا

israil flaq crashصہیونی حکومت کے وزیراعظم نے تحریک حماس اور فتح کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کی حمایت میں یورپی یونین کے موقف پر نکتہ چینی کی ہے ۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کےوزیر اعظم بنیامین نتنیاہونے کہا ہے کہ فلسطین کی متحدہ حکومت کی تشکیل کے لئے تحریک کے حماس کے ساتھ فلسطینی انتظامیہ کی مصالحت کے بارے میں یورپی یونین کا موقف قابل قبول نہيں ہے ۔ صہیونی وزیر اعظم نے کل اسرائیلی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہا کہ تحریک حماس ایک ایسی تحریک ہے جو اسرائیل کے خاتمے کی درپے ہے اسی لئے عالمی برادری کو ایسی حکومت کو سرکاری حيثیت سے تسلیم نہیں کرنا چاہئے جس میں حماس شامل ہو ۔ دوسری جانب امریکہ نے بھی کہا ہے کہ وہ فلسطین کی قومی آشتی حکومت کے ساتھ تعاون کرے گا جس پر صہیونی حکومت نے منفی رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ واضح رہے کہ قومی آشتی کی حکومت کے نام سے معروف فلسطین کی نئی کابینہ نے پیر کو رام اللہ میں حلف اٹھالیا ۔ حلف اٹھانے والوں میں نئے وزیر اعظم رامي حمد اللہ اور پندرہ وزیر شامل ہیں ۔ نئی کابینہ نے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے سامنے حلف برداری کی ۔ فلسطین کے نئی کابینہ میں فتح اور حماس تنظیموں کے رہنما شامل ہیں ۔ یہ دونوں تنظیموں نے کچھ دن قبل باہمی موافقت سے قومی آشتی کی حکومت قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button