مقبوضہ فلسطین

فلسطین کی خطرناک صورتحال پر توجہ دی جانی چاہیۓ

ismail haniyaغزہ میں فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے ذرائع‏ ابلاغ کی جانب سے استقامت پر کۓ جانے والے حملوں کا مقابلہ کۓ جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ العالم ٹی وی چنیل کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے آج تہران میں منعقدہ اسلامی ممالک کے ٹی وی اور ریڈیوز کی یونین کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں فلسطین کی خطرناک صورتحال پر توجہ دی جانی چاہۓ۔ فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے اس اجلاس میں ایران کی جانب سے کی جانے والی فلسطین کی حمایت اور اس کے کردار کی جانب بھی اشارہ کیا جانا چاہۓ۔ اسماعیل ہنیہ نے تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین کا تعلق اس سرزمین میں رہنے والوں کے ساتھ نہیں ہے بلکہ یہ ساری ملت اسلامیہ کا مسئلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button