مقبوضہ فلسطین

فلسطین کی قومی اتحاد پر مبنی حکومت کا اعلان جلد کیا جائے گا

plf45فلسطین کی منتخب عوامی حکومت کے وزیراعظم کے مشیر نے کہا ہے کہ قومی اتحاد پر مبنی حکومت کا آئندہ ہفتے اعلان کردیا جائے گا۔ فلسطین میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق باسم نعیم نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک انجام دیئے جانے والے اقدامات کے دائرے میں قومی آشتی کے سمجھوتے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے اور فلسطین کی متحدہ قومی حکومت کا اعلان آئندہ ہفتے کے آخر تک کردیا جائے گا۔ باسم نعیم نے وضاحت کی کہ تحریک فتح سے قومی آشتی منصوبے کے سربراہ عزام احمد متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے لئے صلاح و مشوروں کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے آئندہ ہفتے ایک مرتبہ پھر غزہ کا دورۂ کرینگے۔ فلسطین کی منتخب عوامی حکومت کے وزیراعظم کے مشیر نے اسی طرح اعلان کیا کہ اگر محمود عباس نے متحدہ قومی حکومت میں وزیراعظم کے منصب کو قبول نہیں کیا تو فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے موجودہ وزیراعظم رامی حمداللہ وزارت اعظمی کے اگلے امید ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button