مقبوضہ فلسطین

حماس، قومی آشتی، استقامت کی مضبوطی کا سبب

khalidmishalتحریک حماس کی سیاسی ونگ کے سربراہ خالدمشعل نے قومی آشتی کو صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کی مضبوطی کا سبب قرار دیا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کےمطابق خالد مشعل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک خطاب کے دوران کہا کہ حماس اور فتح کے درمیان قومی آشتی معاہدے پر عمل درآمد کے منصوبے پردستخط، استقامت ومزاحمت کا جانشین نہيں بلکہ اس کےاستحکام کا باعث ہے۔
خالد مشعل نے صیہونی حکومت پر چھیاسٹھ سالہ قبضے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف مقبوضہ سرزمینوں کی آزادی اور فلسطینیوں کی وطن واپسی کی صورت ميں ہی صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت رک ہوسکتی ہے۔
خالد مشعل نے صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کو بھی لاحاصل قرار دیا اور کہا کہ ان مذاکرات میں ناکامی نے فلسطینی انتظامیہ نے ثابت کردیا کہ صیہونی حکومت امن پر بالکل یقین نہيں رکھتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button