مقبوضہ فلسطین

عرب لیگ ٹھوس موقف اختیار کرے

hamasفلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی حکومت کے ساتھ سازشی مذاکرات کی مخالفت میں ٹھوس موقف اختیار کرے۔ فلسطین میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان "فوزی برھوم” نے کہا ہے کہ عرب لیگ کے رکن ممالک کا سرکاری موقف مکمل طور پر ملت فلسطین کے نصب العین کے مطابق ہونا چاہیے۔”فوزی برھوم” نے مزید کہا کہ ملت فلسطین، عرب لیگ کے رکن ممالک سے یہ چاہتی ہے کہ وہ قانونی، سیاسی، سفارتی اور ذرائع ابلاغ کی سطح پر ملت فلسطین کے خلاف صہیونی حکومت کے حملوں کو روکنے اور غزہ کے ظالمانہ محاصرے کو ختم کرانے کے لئے آواز اٹھائيں اور صہیونی حکومت کے خلاف اپنے دباؤ بڑھائیں۔ واضح رہے کہ عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نو اپریل 2014 کے اپنے اجلاس میں صہیونی حکومت اور فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے درمیان سازشی مذاکرات کے نتائج پر غور کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button