مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کے گھروں پر غاصب صہیونی فوجیوں کا حملہ

palestaine houseغاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے الخلیل کے جنوب میں واقع گاؤں "خرسا” میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کر دیا ہے۔ اس دوران گاؤں کے باشندوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے میڈیا سیل نے عینی شاہدوں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی فورسز کے تسلط پسندانہ اقدامات کے ردعمل میں اس علاقے کے عوام نے صہیونی فورسز پر حملہ کیا ، جس کس نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کردی اور ہر گاڑی کو روک کر تلاشی لی جانے لگی۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے ایک اشتعال انگیز اقدام کے تحت الخلیل میں واقع مسجد الانصار کو اپنے گھیرے میں لیکر اس علاقے کی تصاویر اتارنا شروع کردیں، اس دوران صہیونی حکومت کے فوجیوں نے کئی صحافیوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button