مقبوضہ فلسطین

یاسر عرفات کا قتل گھناونا جرم تھا، ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے، اسماعیل ہانیہ

yasir arafatحماس حکومت کے سربراہ اسماعیل ھانیہ نے سابق فلسطینی لیڈر یاسر عرفات کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتارنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک گھناونی سازش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سازش میں جس جس کا ہاتھ ہے اسے کڑی سزا دی جائے۔ اسماعیل ھانیہ نے غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسر عرفات صرف ایک طبقے یا جماعت کے لیڈر نہیں بلکہ پوری قوم کے ہیرو تھے۔ جس انداز میں ان کی موت واقع ہوئی ہے وہ نہایت گھناونی سازش ہے۔ ان کے قتل کی تحقیقات پوری فلسطینی قوم کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ اس وقت اس کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس پر عائد ہو رہی ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ ابو عمار کو زہر دینے والے عناصر کو بے نقاب کریں اور عالمی برادری کی مدد سے انہیں کڑی سزا دلوائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button