مقبوضہ فلسطین

غاصب صہیونی فوج کی فائرنگ، 11 فلسطینی شہید

plf123غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے ساتھ فائربندی کے سمجھوتے بعد فائرنگ کا نشانہ بناکر گیارہ فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا ہے۔
فلسطین کے اطلاع رسانی کے مرکز کے مطابق اس دوران صیہونی فوجیوں کی جارحانہ کاروائیوں میں درجنوں فلسطینی مسلمان زخمی بھی ہوئے۔ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت فائر بندی کے اس سمجھوتے کی کھلی مخالفت ہے جو سنہ دو ہزار آٹھ میں فلسطینی گروہوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی مسلط کردہ آٹھ روزہ جنگ کے بعد طے پایا تھا۔ اس آٹھ روزہ جنگ میں ایک سو نوّے سے زائد مظلوم فلسطینی مسلمان شہید اور پندرہ سو سے زائد دیگر زخمی ہوئے تھے۔جنگ بندی کے سمجھوتے کے باوجود غاصب صیہونی حکومت غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنے جارحانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔تازہ ترین جارحیت میں اس نے بدھ اور جمعرات کو غزہ کے کئی علاقوں پر حملہ کیا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تحریک مزاحمت کے جانباز مجاہد، غاصب صیہونی حکومت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل آمادہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button